افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں خطے اور دنیا بھر کیلیے سنگین چیلنج

افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں خطے سمیت عالمی سطح پر بھی سنگین چیلنج بن گئی ہیں۔
افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی میں افغان دہشت گرددنیا بھر کے امن و امان کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ افغان دہشت گرد بیرون ِ ملک دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سنگین جرائم میں بھی ملوث ہیں۔
افغان دہشت گرد امریکا،ایران ،روس ،پاکستان سمیت متعدد ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ افغانستان سے پنپنے والی دہشت گردی کی یہ پریشان کن صورتحال عالمی سطح پر دیگر ممالک کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔
سنگین انسانی جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر کی وجہ سے اکثر ممالک بشمول جرمنی نے بھی افغان شرپسندوں کے ملک بدری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ جرمن وزارت داخلہ کے مطابق افغان مجرم کو مسلح ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرملک بدر کیا گیا اور سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے باعث دیگر افغانوں کو بھی تیزی سے ملک بدرکیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ افغانستان کے اپنے جریدے نے بھی انتہا پسند افغانوں کےجرمنی میں جرائم کی تصدیق کر دی ہے۔ افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق 2018سے اب تک 220 سے زائد جرائم میں ملوث افغان پناہ گزین جرمنی سے بے دخل ہو چکے ہیں ۔




